ایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کا متنازع کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل

سابق کرکٹر عبدالرزاق کا بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے سے متعلق دیا گیا متنازع کمنٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگا۔ گزشتہ روز 2009 کی ٹی20 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے اراکین نے ایک یادگار تقریب میں شرکت کی، اس دوران سابق کرکٹرز نے حالیہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی ناقص ترین کارکردگی پر بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں یا انہیں سکھائیں۔ عبدالرزاق نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ ایشوریا رائے سے شادی کرکے اُس سے نیک پرہیزگار بچہ ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا‘‘۔ Shameful example given by Abdul Razzaq. #AbdulRazzaq #CWC23 pic.twitter.com/AOboOVHoQU — Shaharyar Ejaz ? (@SharyOfficial) November 13, 2023 سابق کرکٹر کے اس متنازع بیان نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔