آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔ کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بواما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بواما نے کہا کہ میں 100فیصد فٹ نہیں لیکن کھیلنے کے قابل ہوں۔ دوسرے سیمی فائنل کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب آج جمعرات کے روز کولکتہ میں طوفانی بارش ہونے کا 50 فیصد امکان ہے البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سیمی فائنل میں بارش کے سبب میچ متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اگر جمعرات کو سیمی فائنل رُکا یا نہ ہوسکا تو پھر جمعہ 17 نومبر کو کھیل کا آغاز وہیں سے کیا جائے گا۔ گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015