پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے بڑی پیشکش کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سلمان بٹ سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے سلمان بٹ کو اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکس کی ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سابق کپتان سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے، افغانی بورڈ انہیں بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں ہے۔ افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے بھارت میں سیریز کھیلنی ہے جو کہ 20 جنوری سے شیڈول ہے، سلمان بٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹس میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کے طور پر تعینات کیا تھا۔ جس کے بعد کرکٹ کے مداحوں نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں وہاب ریاض نے سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا تھا۔ یاد رہے کہ سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے، انھیں اپنے دو ساتھی کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ نہ صرف آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015