اسمارٹ موبائل فون بنانے چینی کمپنی ون پلس نے سال 2024 کا اپنا پہلا فون ون پلس ایس 3 متعارف کرادیا۔ ون پلس ایس 3 کو اوپو کے بنائے گئے آپریٹنگ سسٹم کلرز او ایس 14 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ گوگل کے اینڈرائیڈ 14 کی طرح کام کرتا ہے۔ فون کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ تین بیک کیمروں اور ایک سنگل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ون پلس ایس 3 کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا جب کہ بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔ فون کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ ون پلس ایس 3 میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس مین اسنیپ ڈریگن کی چپ دی گئی ہے۔ فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 100 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو محض 27 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد چارج کیا جا سکے گا۔ فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔ فون کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ روپے تک جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
اہم خبریں
Recent Posts
- سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، سعودی وزرا کی وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی
- ٹانک سے اغوا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب
- نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز، بابر اعظم کا اہم بیان
- دوسرا ٹی20؛ ویسٹ انڈیز کی پاکستان ویمنز ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست
- شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015