ٹیک کمپنی گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فوٹو فیچر متعارف کرا رہی ہے جو تصاویر کو ترتیب دینے اور فون کو صاف رکھنے میں مدد دے گا۔ فوٹو اسٹیکس نامی یہ فیچر کھینچی جانے والی تصویر کے وقت کے حساب سے چھوٹی چھوٹی البم بناتا ہے۔جس سے ایک وقت میں لی گئی تصاویر کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ فوٹو اسٹیکس تصاویرکو بالکل اس ہی طریقے سے ترتیب دیتا ہے جس طرح ایپل کی اپنی فوٹو البم ایپ کے فار یو سیکشن کے لیے تصاویر کو چھانٹتی ہے۔ گوگل کے مطابق صارفین ایپ کی مدد سے 100 تصاویر تک ایک ساتھ اکٹھی کر سکیں گے۔البتہ، صارفین کو فوٹو اسٹیک کو تصاویر مرتب کرنے کے لیے استعمال کرنے سے قبل تصاویر کو بیک اپ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر فون میں ذخیرہ تصاویر پر کام نہیں کرے گا۔ یہ فیچر فی الحال آئی فون صارفین اور پکسل فون جیسے چند اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم، گوگل اب یہ فیچر وسیع پیمانے پر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرانے جا رہا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کی گوگل فوٹو ایپ میں جب یہ فیچر شامل کر دیا جائے گا تو ایک پوپ اپ ونڈو اس فیچر کی دستیابی کے متعلق ان کو آگاہ کر دے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015