ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مبینہ طور پر آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرانے جارہی ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیچرز کی شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 18 کا اعلان جون میں منعقد ہونے والی عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔ آئی او ایس کی اس اپ ڈیٹ کے تحت آئی ورک ایپس میں لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمس) اور جینیریٹِیو آے آئی کو شامل کیا جائے گا۔ ان سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں کچھ اپ ڈیٹس سِری اور میسجز ایپ کےحوالے سے ہیں، جن کو جدید مصنوعی ذہانت سے چلایا جائے گا۔ ایپل کی جانب سے آئی او ایس کا بِیٹا ورژن جولائی میں متعارف کرایا جانا متوقع ہے جبکہ اس کا عام اجراء ستمبر 2024 میں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کی جانب سے آئی فونز میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ایپل کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں شامل کیے جانے والے فیچرز کے متعلق تصدیق کی جانی باقی ہے لیکن ماہرین کے مطابق آنے والا آپریٹنگ سسٹم انتہائی متاثر کن ہوگا۔ اس اپ ڈیٹ میں سری ایپ (جو معقول اور درست جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت اور ایل ایل ایمس کا استعمال کرتی ہے) کے نو ترتیب شدہ ورژن کی شمولیت متوقع ہے۔ ساتھ ہی میسج ایپ میں بھی نئے فیچر متعارف کرائے جائیں گے جن میں فیلڈ کوئسچن اور آٹو کمپلیٹ سینٹنس شامل ہیں۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015