الیکٹرک بائیک بنانے والے چینی ادارے ”یاڈیا“ (Yadea) نے پاکستان میں دو نئے الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرائے ہیں۔ اس لانچنگ کے ذریعے یاڈیا نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی پروڈکٹ لائن اپ کو توسیع دی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں یاڈیا نے T5 کے نام سے ایک الیکٹرک اسکوٹر 2 لاکھ 45 ہزار روپے میں متعارف کرایا تھا۔ یاڈیا G5 پاکستان میں اس کمپنی کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی مہنگی ترین الیکٹرک اسکوٹر ہے جس کی قیمت 2 لاکھ 80 ہار روپے ہے۔ اس الیکٹرک اسکوٹر کی موٹر 1200 واٹ کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کی بیٹری 72V26AH ہے جسے مکمل چارج کیے جانے پر یہ اسکوٹر 90 سے 100 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی۔ یاڈیا روئبن کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس الیکٹرک اسکوٹر میں 800 واٹ کی موٹر نصب ہے۔ زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کی بیٹری 72V26AH ہے۔ مکمل چارج کیے جانے پر یہ الیکٹرک اسکوٹر 80 تا 90 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ دونوں ماڈلز کے لیے بیٹری کی وارنٹی 18 ماہ اور موٹر کی وارنٹی 24 ماہ ہے۔ کمپنی کی بتائی ہوئی قیمت میں تمام ٹیکس اور ڈیلر کا منافع بھی شامل ہے۔ ڈالر اور پاکستانی روپے کے درمیان شرحِ مبادلہ میں تبدیلی، لیوی، ٹیکسوں کے ڈھانچے، مالیاتی پالیسیوں اور امپورٹ پالیسی میں تبدیلی قیمت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ دونوں الیکٹرک بائیکس کی قیمت عبوری ہے جو پیشگی نوٹس کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے اور ڈلیوری کے وقت کی قیمت اطلاق پذیر ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015