دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی معروف موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی، اب لاک اسکرین کے ذریعے بھی پیغامات بلاک کیے جاسکیں گے۔ معروف سوشل میڈیا پورٹل واٹس ایپ پر جب کسی نامعلوم نمبر سے آپ کو کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تب واٹس ایپ صارف کو پیغام بھیجنے والے نمبر کے نیچے ایک وارننگ نوٹ دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سہولت کا بنیادی مقصد غیر معمولی تیزی سے اور بڑی تعداد میں آنے والے ناپسندیدہ یا ان چاہے پیغامات کو روک کر صارفین کی پریشانی کم کرنا ہے۔ ناپسندیدہ پیغامات کو بلاک کرنے کے نئے فیچر کی مدد سے واٹس ایپ کے صارفین کو اب اپنی ڈیوائس ان لاک نہیں کرنا پڑے گی اور ایپ کے اندر نیویگیشن کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ پیغام کا نوٹیفکیشن موصول ہونے پر صارفین محض نوٹیفکیشن کو پریس کرکے مختلف آپشنز تک پہنچ سکیں گے، ان میں پیغامات کو بلاک کرنے کا آپشن بھی شامل ہوگا۔ واٹس ایپ صارفین کو ایک اور سہولت فراہم، نیا فیچر متعارفصارفین کے اختیار میں ہوگا کہ کسی بھی نمبر کو بلاک کرنے کی اطلاع متعلقہ نمبر کو دینی ہے یا نہیں۔ پیغامات بلاک کرنے کا سادہ اور آسان طریقہ Settings > Privacy > Blocked contacts > Add >Add کی جگہ متعلقہ نمبر فیڈ کیا جائے گا۔ اس طرح کسی بھی نمبر کو بلاک کیا جاسکتا ہے اور اسے مطلع کرنے یا نہ کرنے کا آپشن بھی بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015