پولینڈ کی ایک سکّہ بنانے والی کمپنی نے کیمرون میں استعمال کیے جانے کے لیے دنیا کا پہلا اندھیرے میں چمکنے اور اڑنے والا سکّہ بنا لیا۔ مِنٹ آف پولینڈ کی جانب سے بنایا گیا یہ سکّہ 198 گرام چاندی سے بنایا گیا ہے۔ ایم پی-1766 نامی اس سکّے میں ایک موٹر پوشیدہ ہے جو مخصوص ڈیزائن کردہ بیس کے ساتھ مقناطیسی فیلڈ بناتی ہے جس کے سبب یہ سکّہ ہوا میں تیرتا ہے۔ ادارے کے تکنیکی اور پیداواری منصوبہ بندی کے شعبہ کے ڈائریکٹر لوکز کاردا کے مطابق سکّے کی چمک ایک چمکیلے پینٹ کی وجہ سے آیا جس کو الٹرا وائلٹ روشنی کی واجہ سے سخت کیا گیا تھا۔ بینک آف کیمرون کے آرڈر پر بنائے گئے اس زبردست سکّے کی مالیت 1766 کیمرونی فرانک (2.90 ڈالر) ہے۔ لیکن منٹ آف پولینڈ کے مطابق اس کی حقیقی مالیت تعین کردہ مالیت سے زیادہ ہے۔ لوکز کاردا نے بتایا کہ ادارہ سکّے بنا کر چلانے کا اختیار نہیں رکھتا کیوں کہ کرنسی جاری کرنے کا اختیار صرف مرکزی بینک کے پاس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکّہ ادارے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی محنت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اپنے تخلیقی خیالات کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ واضح رہے منٹ آف پولینڈ دنیا کی وہ واحد پرائیوٹ کمپنی نے جو کرنسی سکّے بناتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015