پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویب صارفین کی آسانی کے لیے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔ ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے ‘فیورٹ کانٹیکٹس’ کے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔ صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں ‘فیورٹس’ کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں آپ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں۔ جیسا کہ آپ مذکورہ اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے عمل میں ہے جو صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا۔ صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ، وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015