گوگل میپس میں ایک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے آئی او ایس ڈیوائسز میں دستیاب ہے۔ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے گوگل میپس ایپ کے اس نئے فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے موسم کا حال اور فضائی معیار کے بارے میں جاننا ممکن ہوجائے گا۔ موسم اور فضائی معیار کے بارے میں ایک باکس سرچ بار کے نیچے بائیں کونے میں موجود ہوگا، اس باکس میں درجہ حرارت اور فضائی معیار کی تفصیلات موجود ہوں گی جب کہ اس باکس میں بارش، برفباری یا دیگر موسمی پیشگوئیاں بھی کی جائیں گی۔ جب کوئی صارف اس باکس پر کلک کرے گا تو مزید موسمی تفصیلات جیسے آئندہ 12 گھنٹوں تک درجہ حرارت کیا ہوگا یا گرمی کی شدت کس حد تک محسوس ہوگی وغیرہ جاننے میں مدد ملے گی۔ فضائی معیار کے سیکشن پر کلک کرنے پر ائیر کوالٹی میپ لیئر لوڈ ہوگی، یہ باکس کافی چھوٹا ہوگا اور گوگل میپس پر کچھ سلیکٹ کرنے پر غائب ہو جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل
- چیف جسٹس پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015