چین کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی جانے والی مسافر ریل گاڑی نے تیز رفتاری میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، اسے ہوائی جہاز سے زائد تیز رفتار ٹرین قرار دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی یہ میگلیو ٹرین کو آگے بڑھانے کے لئے مقناطیسیت کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ ٹرین پٹریوں کے اوپر “لیویٹیٹ” کرتی ہے جس سے رگڑ کم ہوتی ہے۔ اس حوالے سے چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن (سی اے ایس آئی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی نئی مقناطیسی طور پر لیویٹیڈ (میگلیو) ٹرین نے دو کلومیٹر لمبی ویکیوم ٹیوب میں ٹیسٹ کے دوران 623 کلومیٹر فی گھنٹہ (387 میل فی گھنٹہ) کے اپنے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق سی اے ایس آئی سی نے اپنے تازہ ترین ٹیسٹ کے ساتھ ایک اہم پیشرفت کی ہے، تاہم کارپوریشن نے اس بات کو راز میں رکھتے ہوئے رفتار کے نئے ریکارڈ کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے کہ میگلیو ٹرین نے ریکارڈ توڑتے ہوئے کتنی رفتار پر سفر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب انتہائی تیز ہائپر لوپ ٹرین نے کم ویکیوم ٹیوب میں سفر کرتے ہوئے مستحکم لیویٹیشن حاصل کی، اس کا مطلب ہے کہ چین میں جلد ہی ایک ایسی ٹرین آسکتی ہے جو ہوائی جہاز کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔ سی اے ایس آئی سی نے بتایا کہ تازہ ترین ٹیسٹ میں نہ صرف سسٹم کے لئے رفتار کا ریکارڈ قائم کیا گیا بلکہ کئی کلیدی ٹیکنالوجیز کی توثیق ہوئی اور ثابت کیا گیا کہ وہ ایک ساتھ اچھی طرح کام کرتی ہیں۔ سال 2021 کی رپورٹ کے مطابق چین کی شنگھائی میگلیو ٹرین دنیا کی تیز رفتار ٹرین ہے۔اس کی زیادہ سے زیادہ کمرشل رفتار 460 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، یہ 30 کلومیٹر کا سفر صرف ساڑھے سات منٹ میں مکمل کرتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015