امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر لگانے کا منصوبہ پیش کردیا تاکہ مستقبل کے خلائی مشنز کو آسانی سے چلایا جا سکے۔ فِژن سرفیس پاور پروجیکٹ کے نام سے جانا جانے والا یہ منصوبہ ناسا کے لیے آرٹیمس پروگرام کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ چاند پر کسی بھی حالات سے متاثر ہوئے بغیر وافر مقدار میں مسلسل بنیادوں پر توانائی فراہم کر سکتا ہے۔ یہ منصوبہ چاند پر طویل مدتی انسانی بستیوں کے بسائے جانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ مستقبل کی خلائی تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ناسا نے حال ہی میں 2022 میں شروع کیے جانے والے پروجیکٹ کے ابتدائی مرحلے کو مکمل کیا ہے۔ اس مرحلے میں فژن ری ایکٹر کا ڈیزائن بنانے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کے تین معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ناسا کی جانب سے یہ معاہدے لاک ہیڈ مارٹن، ویسٹنگ ہاؤس اور آئی ایکس کے ساتھ کیے گئے۔ہر معاہدہ 12 ماہ کے دورانیے پر مشتمل ہے جس میں کمپنیاں ابتدائی ڈیزائن کو بنائیں گی۔ ان ڈیزائن میں ری ایکٹر، اس کا پاور کنورژن، ہیٹ ری جیکشن، پاور مینجمنٹ اور ڈسٹریبیوشن نظام کا شامل ہونا لازمی ہوگا۔ ناسا ان نیوکلیئر ری ایکٹرز کو استعمال کرتے ہوئے چاندکے مستقل تاریک علاقوں میں روشنی اور توانائی کی پیداوار کرسکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015