کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے جعلسازوں کو گرفتار کرکیا۔

کراچی(سید طلعت شاہ) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا جبکہ بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان میں نعمان سدیر، محمد اور سلیم شامل۔ ملزم نعمان سدیر فلائٹ نمبر SV 705 سے برطانیہ جا رہا تھا ملزم کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔جبکہ ملزم محمد اور سلیم ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایمرجنسی پاسپورٹ جعلی نکلے۔ملزمان کے ایمرجنسی پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھے۔ملزمان کے پاسپورٹ پر تجدید کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔ ملزمان اپنی شہریت کے حوالے سے بھی کسی قسم کا ریکارڈ دینے میں ناکام رہے۔ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں