گارڈن پولیس ان ایکشن چھینے/ چوری شدہ فون کے IMEI تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار۔ انکشافات

کراچی (سید طلعت شاہ) گارڈن پولیس کی چھینے/چوری شدہ موبائل فونز کی IMEI تبدیل کرنے والے گروہ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی۔ ملزمان سے ڈکیتی/چوری/چھینے ہوئے 17 موبائل فونز اور 1 موٹر سائیکل برآمد۔ ملزمان کو گارڈن کی علاقے سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت سمیر, محمد عاطف اور خالد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع مائی نیوز پاکستان کے مطابق ملزمان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی/چوری/چھینے ہوئے موبائل فونز کے IMEI نمبرز مختلف جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے تبدیل کرتے تھے۔ ملزمان چھینے/چوری شدہ موبائل فونز کی IMEI بیرون ملک سے درآمد شدہ موبائل فونز اور Keypad والے موبائل فونز سے تبدیل کرکے Active کرتے تھے۔ ملزمان سے برآمدہ موبائل فونز مختلف تھانہ جات کی حدود سے چھینے/چوری شدہ ہیں۔ ذرائع طلعت شاہ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ سینکڑوں چھینے/چوری شدہ موبائل فونز کے IMEI نمبرز تبدیل کر چکے ہیں۔ جب کہ دوران تفتیش متعدد دکانداروں کے نام بھی بتائے جو ان سے چوری شدہ موبائل فونز کا IMEI تبدیل کرواتے تھے.گرفتار شدہ ملزمان اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے اور ملزمان سینکڑوں Non PTA موبائل فونز کی IMEI بھی تبدیل کرکے Active کرچکے ہیں۔ ملزم عاطف اور خالد کی صدر Diplomat مارکیٹ کراچی میں موبائل کی دکانیں ہیں۔ دونوں ملزمان آپس میں پارٹنرز ہیں جبکہ ملزم سمیر کی اپنی علیحدہ دوکان ہے جو اسی مارکیٹ میں ہے. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ واضح رہے کہ ملزمان اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں ہوئے تاہم ملزمان سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں