ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
فل سمنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے اندر کچھ غیر معمولی افراد باقی ہیں جن کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے بہترین مفاد میں کام کرتے رہیں گے۔






