گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان پر حملے کے ملزم کے ویڈیو بیان کو مسترد کردیا
اس واقعہ کی جہاں سیاسی رہنما مذمت کررہے ہیں وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ’ عمران خان صاحب اور اُن کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالٰی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔
عمران خان کی حالت کیسی ہے؟
چیئرمین تحریک انصاف کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، گولی آر پار ہوئی ہے، ہڈی محفوظ ہے۔
عمران خان صاحب اور اُن کے ساتھیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں اللّٰہ تعالٰی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 3, 2022
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حالت مستحکم ہے، عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے، ایمرجنسی میں عمران خان کو دیکھا گیا، ایکس ریز لیےگئےہیں ، اسکینز بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کی عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت، واقعےکی رپورٹ طلب
فیصل سلطان نے بتایا کہ عمران خان کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیاگیا ہے، گولی کےذرات، ہڈی کیلئےسرجیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوگی تو وہ کیری آؤٹ ہوگی۔

