ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا اور بھارتی ٹیم کو ایک بار پھر ناک آؤٹ میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
کرکٹ میں اگر لفظ ‘چوکرز’ پکارا جائے تو سب سے پہلے ایک ہی ٹیم کا نام ذہن میں آتا ہے وہ ہے جنوبی افریقا، کیونکہ تاریخ بتاتی ہے کہ وہ ہر بار آئی سی سی ایونٹس میں باہر ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک بھی بار ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیل سکی۔
کھیل میں چوکرز کا مطلب یہ ہے کہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم غیر متوقع طور پر برا کھیل پیش کر کے شکست سے دوچار ہوتی ہے۔
اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ کچھ سالوں میں آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی دیکھیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ’جنوبی افریقا پرانا ہوگیا،بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا۔
Since winning the Champions Trophy in 2013, India have fallen short in ICC tournaments #T20WorldCup pic.twitter.com/M6kdiIRMIc
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 10, 2022
بھارتی ٹیم نے 2013 کی چیمپئن ٹرافی کے بعد سے 8 آئی سی سی ایونٹس کھیلے اور ہر بار فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
گزشتہ 8 آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کی کارکردگی:
2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست2015 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست2017 کی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں شکست2019 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست2021 کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں ہی باہر2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکستاگر بھارتی ٹیم کی گزشتہ 8 آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ صرف جنوبی افریقا ہی چوکرز نہیں بلکہ اب بھارت بھی دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا ہے۔
2012 T20WC= Not qualify2014 T20WC= Lost finals2015 WC= Lost Semis2016 T20Wc= Lost Semis2017 CT= Lost finals 2019 WC= Lost Semis2021 Test C’SHIP= Lost finals2021 T20 WC= NA2022 T20 WC= Lost SemisWe call RSA the #chokers, are we not the real chokers since the last 10yrs?
— Rutwik N (@Rutwik2304) November 10, 2022
بھارتی ٹیم کے جمعرات کو انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارت کو چوکرز قرار دینا شروع کردیا ہے۔






