ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد بابر اعظم ردعمل سامنے آگیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، اس سے زیادہ اپنی ٹیم پر اور کتنا فخر کروں، سب نے جنگجوؤں کی طرح مقابلہ کیا۔
بابر اعظم نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Alhumdulillah, couldn’t be more proud of my pack. You all fought like true warriors.Thank you everyone for all the support. Pakistan Zindabad?? pic.twitter.com/IawHR5U7q8
— Babar Azam (@babarazam258) November 13, 2022
خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔