جے سیون ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو ٹینس کمپلیکس میں شروع

بوائز سنگلز کے پہلے راونڈ میں نیپال کے آریان گل، ترکی کے برگا ازکوک اور تھائ لینڈ کے پین چاروسورن نے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا کے زید زیحار، روس کے عامر اسیلکوزیف، پاکستان کے بلال عاصم اور ملیشیا کے میتھیو گوہ نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔
جرمنی کے میخائل وانیزے، ازبکستان کے عمران خاتیبیو، پاکستان کے سمیع زیب اور نیپال کے اکی زوبین نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔
امریکہ کے آراو سمارات، ترکی کے کیوانک بدر، ابراہیم فرقان اور ادا گلر نے اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گرلز سنگلز کے پہلے رانڈ کے مقابلوں میں امیرکہ کی نیہا اور قزاقستان کی زانسایا، مادینہ اور میلیسا نے اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔