دوسرے ٹیسٹ میں گیم پلان کے ساتھ کھیلیں گے: بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں گیم پلان کیساتھ کھیلیں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہے کہ پچ اورکنڈیشنزدیکھ کرٹیم کاانتخاب کیا جائے گا، میچ کے دوران صورت حال دیکھ کرکھیلیں گے، کوشش ہو گی کہ جیت کر سیزیزبرابرکریں۔
کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پچ خشک ہے، اسپن اورریورس سوئنگ ہوگی، پچ پلاننگ کے مطابق ہے جیتنے کے لئے اچھا کھیلنا پڑتاہے، ہم نے اعتماد کے ساتھ کم بیک کئے ہیں، جلدی وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا،غلطیاں کم کرنی ہونگی۔