فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز فائنل پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا

قطر میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان ہونے والے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے سنسنی خیز فائنل پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈکپ کا اختتام کیا ہی سنسنی خیز تھا۔
وزیراعظم نے ارجنٹینا کےکپتان اور اسٹار فٹبالر میسی کی تعریف کرتے ہوئے ورلڈکپ کے میزبان ملک قطر کی بھی تعریف کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں سعودی عرب کا ارجنٹینا کو ہراکر اپ سیٹ کرنا اور مراکش کی شاندار کارکردگی میرے لیے یادگار رہیں گی۔

What a nail biting finish to the FIFA WC ⚽️ … Messi’s ??? Congratulations to Qatar for successfully holding the mega event…Upsets by Saudi Arabia and Morocco remain highlights of the tournament for me.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 18, 2022
خیال رہے کہ فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا ہے۔