غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کے بیان دیں، بلاول بھٹو سیلاب زدگان کے بچوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کی بجائے ان کی مدد کریں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 8 بجے دوکانیں بند کرنے کے معاملے پر حکومت کو صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لا سکی اور نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے، غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے ہو گئے ہیں، اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔

غریب آدمی بُرےحالات کےلیےکمرکس لے8بجےدوکانیں بندکرنےپر حکومت صوبوں تاجرتنظیموں کواعتمادمیں لےحکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لاسکی نہ اپنےحلقوں میں جانےکےقابل ہےغیرمقبول فیصلوں سےسارانقصان ن لیگ اوراُسکےاتحادیوں کاہوا ہےاسٹاک ایکسچینج اورزرمبادلہ کےذخائرآدھےاورمہنگائی تگنی ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 4, 2023