پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور فضول الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا، دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد اور فضول الزامات کو پاکستان مسترد کرتا ہے، بھارت پاکستان مخالف بیانیے سے اپنی دہشتگردی چھپا نہیں…
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے میں ناکامی پر مایوسی کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مظلومیت کی فرضی داستان اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، یہ بھارتی سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بھارتی بیانیہ پاکستان میں دہشت گردی میں اس کے ملوث ہونے کو نہیں چھپا سکتا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی حقیقت کو بھی نہیں چھپا سکتا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت دوسروں پر انگلیاں نہ اٹھائے، پاکستان میں دہشت گردی، تخریب کاری اور جاسوسی بند کرے۔






