انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کاروائیاں کرتے ہوئے خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا، دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز اورکرنسی برآمد کی گئی ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق انٹیلی ایجینسیز نے بروقت کارروائیاں کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیوں کی کارروائی کے دوران خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
زرائع کے مطابق 19 جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پرخود کش حملہ آور داخل ہوا تھا، اس حملے میں دہشت گرد نے فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا لیا تھا، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان سے تھا جس کا نام عمر تھا، دہشتگرد عمر کو تحصیل جمرود کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی تھی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فرمان اللہ اور عبدالقیوم کو پکڑلیا گیا۔
اس کے علاوہ 27 جنوری کو 3 مشتبہ افراد کی پہلے سے موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا اور سہولت کارفضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کوپکڑ لیا گیا اور ستانا جان کے خلاف کارروائی میں 2 افغان شہری بھی پکڑے گئے۔

