ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق بابر غوری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق امیگریشن کے بعد بابر غوری کراچی ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے چند روز قبل ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی غیر موجودگی میں ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔