سعودی اورایرانی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان نے پہلی بار بیجنگ میں ملاقات کی جس میں اپنے سفارتی تعلقات کے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں شہزادہ فیصل اور امیرعبداللہیان ایک ساتھ بیٹھنے سے پہلے ایک دوسرے کو سلام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔یہ ملاقات 2016 کے بعد سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ ترین سفیروں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

Foreign ministers of #SaudiArabia & #Iran hold their first official meeting since 2016. The meeting was held in Beijing. Both countries have agreed to resume flights, open embassies and facilitate visas for citizens.pic.twitter.com/WkCwdlXGVO
— Sameer Hashmi (@sameerhashmi) April 6, 2023
 
رپورٹس کے مطابق یہ بات چیت دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تین الگ الگ فون کالز کے بعد ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے سفارتی مشن کو دوبارہ شروع کرنے اور سابقہ ​​معاہدوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب، ایران اور چین نے 10 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ وہ 60 دنوں کے اندر سفارتی تعلقات بحال کریں گے، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مشترکہ معاہدوں بشمول سیکیورٹی تعاون کے معاہدے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی سے متعلق معاہدوں کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔
وا ضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات اس وقت منقطع کر لیے تھے جب دونوں ممالک میں کشیدگی کے دوران ایران کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔