وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی پر قوم کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید کا نیا سورج طلوع اور ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہورہا ہے، قوم کو مبارک ہو، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے، خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں، بزنس مین کا اعتماد بحال ہورہا ہے، پر خلوص محنت، دیانتداری اور سچائی ثمر لارہی ہے۔ پاکستان کی ترقی کے بیج جڑ پکڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات، کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت، درست پالیسیوں کے نتائج، معاشی بحالی کے آثارنمایاں ہوگئے، مسلسل محنت، درست پالیسیوں کے نتائج، معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہوگئے۔ نوازشریف نے ترقی کا سفرجہاں چھوڑاتھا،وہیں سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) کا معاہدہ ہونے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچیج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2230 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015