سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے، اللہ نے چاہا تو چند ہفتوں میں آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک گئے تھے، ان کے علاج کےلیے میڈیکل بورڈ چیئرمین پی ٹی آئی نے بنایا تھا، وہ جلد وطن واپس آئیں گے، اللہ نے چاہا تونوازشریف چند ہفتوں میں پاکستان آئیں گے اور وہ پاکستان آئیں گے توقانون کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت جھوٹے مقدمے میں سزا دلوائی گئی، آج نوازشریف کے خلاف سازش بےنقاب ہوچکی ہے، سازش کرنے والے سب چہرے سامنے آچکے ہیں، ہرکام کےلیے وقت مقرر ہے، جن لوگوں نے ملک کےخلاف سازش کی ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے سانحہ 9 مئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان، پاک فوج اور آرمی چیف کےخلاف سازش تھی، 9 مئی واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی تھے، چیئرمین پی ٹی آئی اس کے حواری، سیاسی جتھہ، کچھ فوجی اور ان کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔ انہوں نے بتایاکہ 9 مئی کو یہ سازش کی گئی تھی کہ پاکستانی فوج کا تختہ الٹ دیں، یہ سازش کی گئی تھی کہ ملک میں انتشارہو اورخانہ جنگی ہوجائے، بطور وزیراعظم یہ ساری باتیں معلومات کی بنیاد پرکررہا ہوں، جن لوگوں نے شہری تنصیبات پرحملےکیے ان پراے ٹی سی کے تحت مقدمات ہونگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015