مخصوص نشستو ں کی تقسیم کا معاملہ، الیکشن کمیشن میں بڑی بیٹھک آج

مخصوص نشستو ں کی تقسیم کا معاملہ الیکشن کمیشن میں آج بڑی بیٹھک ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی وابستگی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، جبکہ دیگر پارلیمانی جماعتوں کے مخصوص نشستوں کے اراکین کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمیشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہوگی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کے مستقبل کے فیصلے پر بھی غور ہوگا۔