بنگلہ دیش ایئر فورس کے چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان، نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی و… ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام میں کردار کی تعریف کی، جبکہ آرمی چیف نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔






