پاکستان کو او آئی سی اسلامی کمیشن کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا

پاکستان کو او آئی سی اسلامی کمیشن کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ سفارتی حلقوں میں اسے پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو اسلامی کمیشن برائے اقتصادی۔ ثقافتی و سماجی امور کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اسلامی کمیشن برائے اقتصادی۔ ثقافتی و سماجی امور کا 48 واں اجلاس گذشتہ… اجلاس کا انعقاد اسلامی تعاون تنظیم۔ وزرائے خارجہ کونسل کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے کیا گیا۔   اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان کے او آئی سی کے لئے مستقل مندوب سید فواد شیر نے کی۔   اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں پاکستان کی ترجیحات اور خدمات کو اجاگر کیا گیا۔   اسلامی تعاون تنظیم، وزرائے خارجہ کونسل کانفرنس کا انعقاد رواں برس عراق میں کیا جائے گا۔