پاکستان کے ذریعے ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔ تہران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں، ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے، خارگ پر قبضہ کرکے ایرانی تیل حاصل کر سکتے ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو سکتی ہے۔ لگتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بہت جلد ایک معاہدہ کرلیں گے، امریکا نے ایران میں تیرہ ہزار اہداف پر بمباری کی ہے، تین ہزار باقی ہیں