امریکا اب آپ کی مدد کو نہیں آئے گا، امریکی صدر

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا،آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا،آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا۔برطانیہ اور دیگر امریکا سے جیٹ فیول خریدیں ورنہ ہمت کرکے ہرمز جا کر تیل حاصل کرلیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔اب مشکل مرحلہ ختم ہوچکا، آبنائے ہرمز خود جا کر اپنا تیل لیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا بھی اب مدد کیلئے وہاں نہیں ہوگا جیسے ہمارے لیے آپ نہیں تھے۔