ایران، امریکا مذاکرات سے قبل برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر بھی متحرک ہو گئے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، گفتگو میں آبنائے ہرمز کی صور تحال، اہم فوجی اور لاجسٹک امورزیر بحث آئے، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلے کے حل کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، کیئر سٹارمر نے خلیجی رہنماؤں اور فوجی ماہرین کیساتھ اپنی مشاورت سے آگاہ کیا۔ گفتگو میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت بحال کرنا انتہائی ضروری ہے برطانیہ شراکت دار ممالک کو ایک قابلِ عمل منصوبے پر متفق کرنے کی کوشش کر رہا ہے، دونوں رہنماؤں نے بحری جہازوں کی آمد ورفت جلد از جلد بحال کرنے کیلیے عملی ، موثر حکمت عملی پر زور دیا،






