امریکہ جنگ ہار کر نئی چالیں چل رہا ہے پارلیمنٹ قومی اتحاد اور معاشی استحکام پر کے لیے بھر پور کردار ادا کرے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا مجلسِ شوریٰ کے لیے اہم پیغام میں کہا، پارلیمنٹ کی قانون سازی ملک کے بنیادی مسائل اور عوامی ضروریات سے براہِ راست اور واضح تعلق رکھتی… ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے دس سال پہلے اسرائیل سے متعلق پیشگوئی کی تھی کہ صیہونی ریاست اگلے پندرہ سال دیکھ نہیں پائے گی، موجودہ حالات میں اراکینِ مجلس کو حکومت اور عدلیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے قومی اتحاد اور قومی سلامتی کے سائے میں مزاحمتی معیشت‘ کے نعرے کو بنیاد بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ،، اقتصادی استحکام، مہنگائی میں کمی، نقدی کے بہاؤ کا مؤثر انتظام، پیداواری شعبے کی بحالی اور تعمیرِ نو کو پارلیمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس شوریٰ کو موجودہ اور بعد از جنگ حالات میں حکومت اور دیگر قومی اداروں کے لیے ایک واضح روڈ میپ تیار کرنا ہوگا تاکہ ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے






