اگلے ہفتے کے دوران ایران کیساتھ معاہدہ ہو جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔ امریکی چینل اے بی سی نیوزکو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے امریکا کے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں، انہیں پیغامات میں تعطل کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ ٹرمپ نیتن یاہو پر برس پڑے، اسرائیلی وزیراعظم کو “پاگل” قرار دے دیا امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیغامات کی معطلی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ امریکا پھر سے فوجی کارروائیاں شروع کر دے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کی بحری ناکا بندی جاری رکھے گا اور اس وقت کا انتظار کرے گا جب تک تہران واشنگٹن کی قابلِ قبول شرائط کے تحت معاہدے پر آمادہ نہیں ہو جاتا۔