ایران کا اردن میں متعدد امریکی جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اعلان کیا ہےکہ اس نے گزشتہ شب ایران پر کیے گئے حملوں کے جواب میں اردن کی الازرق بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں امریکا کے تین ایف35 جنگی طیارے تباہ اور متعدد امریکی فوجی افسر اور اہلکارمارے گئے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہمارے خطے میں بچوں کو قتل کرنے والی فوج کے لیے کوئی جگہ نہیں، آخری امریکی قابض کو خطے سے نکالنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملوں میں کوئی امریکی طیارہ تباہ ہوا نہ کسی طیارے کو نقصان پہنچا۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ایرانی میزائل اور ڈرونز کو روکا گیا یا وہ اپنے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے،تیل بردار جہاز کی امریکی ناکا بندی توڑنےکا ایرانی دعویٰ بھی غلط ہے۔ امریکی انکار کے بعد ایران نے اردن میں امریکی طیاروں کے ہینگر کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کر دیں۔ سیٹلائٹ تصاویر میں اردن کے موفق السلطي ائیربیس پر واقع وہ ہینگرز دکھائے گئے ہیں جہاں امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے موجود تھے، اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ہینگر ایران کے جوابی حملوں میں تباہ ہوئے ہیں۔ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ سینسر شپ ختم کریں ،دنیا کو درست معلومات دیں۔