اسرائیلی فوج کی سفاکیت سے فلسطینی بچے بھی محفوظ نہیں، خوف سے بچہ جاں بحق

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نے ایک اور معصوم فلسطینی کی جان لے لی، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے خوف سے 7 سالہ ریان کا دل بند ہوگیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسکول سے واپس آتے ہوئے ریان اور دیگر بچوں کا اسرائیلی فوجیوں نے پیچھا کیا تھا۔
میڈیا کے مطابق ریان اسرائیلی فوجیوں سے خوف زدہ ہو کر بھاگا اور اونچی جگہ سے گر کر جاں بحق ہوگیا، اسپتال لانے پر دل بند ہونے سے سات سالہ ریان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 7 سالہ ریان کی ہلاکت کی مکمل اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایک معصوم فلسطینی بچے کی موت پر دل شکستہ ہے۔