انڈونیشیا: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملانگ کے علاقے میں واقع اسٹیڈیم میں اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان ہفتے کی شام کھیلے گئے میچ کے دوران پرسی بایا نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے میچ اپنے نام کیا۔
ہوم گراؤنڈ پر میچ ہارنے پر اریما ایف سی کے سیکڑوں مداح اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے، مشتعل مداحوں کو منتشتر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کرنا شروع کر دیے۔
اسٹیڈیم میں پولیس اور فٹبال فینز کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 129 اموات ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ۔