افغان صوبہ سمنگان میں دھماکہ، 16 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے سمنگان میں ہونے والے دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔
طلوع نیوز کے مطابق سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مذہبی عمارت پر زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔
طالبان حکام نے دھماکے کی جگہ محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبل کی ہے۔
طلوع نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا ایک مذہبی عمارت میں ہوا جہاں عبادت کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 16 لاشیں لائی گئی ہیں اور 27 افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دھماکا ایک مدرسے میں ہوا اور جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر طلبا ہیں۔