امریکا نے جدید بمبار طیارہ ’بی 21 ریڈر‘ کی رونمائی کردی

امریکا نے جدید بمبار طیارہ ’بی 21 ریڈر‘ کی رونمائی کردی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بی 21 ریڈر‘ کی تقریب رونمائی کیلیفورنیا میں ہوئی جس میں امریکی افواج کے حکام نے بھی شرکت کی۔
رپورٹس یہ طیارہ امریکی جوہری نظام کا اہم حصہ ہوگا جس میں ایسے ہتھیار موجود ہیں جنہیں زمین، فضا اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھاکہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام بھی بی 21 طیارے کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا اور بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریباً 70 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔