اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا

مغربی کنارے میں قابض سرائیلی فوج نے نہتے شہریوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہو ئے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق جینن اور رملہ سے ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے رواں ماہ کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں میں یہ تازہ 4 ہلاکتیں ہیں، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
فلسطینی شہریوں کی شہاادت کے خلاف جینن میں فلسطینی حکام کی طرف سے احتجاجا ہڑتال کی گئی اور تمام سرگرمیاں معطل رہیں اس دوران اسرائیلی فورسز اور نہتے فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔