برطانیہ میں طوفانی برفباری، درجنوں پروازیں معطل

برطانیہ میں طوفانی برفباری، مانچسٹرائیرپورٹ بند کردیا گیا، درجنوں پروازیں معطل اور منسوخ ہوگئیں۔
ایوی ایشن برطانیہ نے بیان جاری کیا ہے کہ شدید برفباری کے سبب مانچسٹر ائیرپورٹ کے دونوں رن ویزعارضی طورپر بند کردیے گئے ہیں۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ جیسے ہی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی مطلع کردیا جائے گا۔
برطانیہ میں درجہ حرارت منفی دس تک گرگیا ہے، سارے ملک میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، یلو وارننگ جاری کردی گئی ہے، اسکاٹ لینڈ انگلینڈ کے جنوب مشرق میں بھی سردی کی لہرجاری ہے۔