عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اگر کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ کامیاب ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کےح کومت پر ناجائز قبضہ کیا تھا لیکن اُلٹا عمران خان اور زیادہ دمضبوط اور مقبول ہوگیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے یہ لوگ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کو کیسے اور کس طرح نااہل قرار دیا جائے لیکن یہ حکومت کا ایک اورغلط فیصلہ ہوگا جو انکےگلے پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت اتنی زیداہ ہے کہ وہ کھمبے کو بھی ٹکٹ دیں گے تو وہ جیتے گا۔

رات کی تاریکی میں شبخون مارکےحکومت پرناجائزقبضہ کیالیکن اُلٹا عمران خان مزیدمضبوط اورمقبول ہوگیا یہ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کوکیسےنااہل قراردیاجائےیہ حکومت کاایک اورغلط فیصلہ ہوگاجوانکےگلےپڑےگاعمران خان کھمبےکوبھی ٹکٹ دےگاتووہ جیتےگا حکومت کہتی ہے مرغی مظہر صحت ہے کیک کھائیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 5, 2023