سماعت سے محروم لڑکا پہلی بار آواز سنتے ہی رو پڑا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں سماعت سے محروم ایک 15 سالہ لڑکے کو دیکھا جا سکتا ہے، جس نے پہلی بار آواز سنی تو بے اختیار رو پڑا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب لڑکے نے اپنے ڈاکٹر کی آواز سنی تو پہلے تو وہ بہت خوش ہوا اور پھر رو پڑا۔
ویڈیو کلپ میں خاتون ڈاکٹر کو لڑکے کے کانوں میں کوکلیئر امپلانٹ میں مائکرو فون لگاتے دکھایا گیا ہے، جیسے ہی وہ سننے کا آلہ لگا دیتی ہیں، لڑکا آواز کو سننے لگتا ہے، اور پھر وہ خوشی سے مغلوب ہو کر پرجوش ہو جاتا ہے، اور پھر اچانک رونے لگتا ہے۔
کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور ایک خاتون اس کے قریب آ کر اسے گرمجوشی سے گلے لگا رہے ہیں۔

This 15-year-old had severe hearing loss since he was a baby. He finally hears “Hi, how are you” from his doctor…. and has the most beautiful reaction. Great news ?? pic.twitter.com/vhOgvyelyJ
— GoodNewsCorrespondent (@GoodNewsCorres1) January 17, 2023