لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو رہا کیا جائے، باچا خان کانفرنس میں قرارداد منظور

خیبرپختونخوا میں سیکورٹی پولیس کے حوالے کی جائے، باچا خان ولی خان اور 21 ویں صدی کے سیمینار میں قرارداد منظور کرلی گئی۔اسلام آبا میں منعقد ہونے والے سیمینار میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار بابک نے قرارداد پیش کی۔ جسے شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔
قرارداد کے متن کے مطابق لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش اور علی وزیر کو رہا کیا جائے۔ نواں اور دسویں این ایف سی ایوارڈ منظور کیا جائے۔
مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست پاکستان کی آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی بنائی جائے جبکہ 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد اور پاک افغان تجارتی راستے کھولے جائے۔
قرارداد کے متن کے مطبق گیس کا پہلا حق اسی علاقے کو ہوگا جہاں سے وہ دریافت ہو،قرار داد میں افغانستان میں غیر انسانی سلوک کی بھی مذمت کی گئی ہے۔