وزیرخارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے، بلاول بھٹو روسی ہم منصب سرگئی لارؤف کی دعوت پر ماسکو کے دورے پر پہنچے ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ماسکو آمد پر روسی وزارت خارجہ کےاعلیٰ عہدیداران، پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان روسی خام تیل کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کے ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے جبکہ علاقائی طاقتوں کی جانب سے بھی اس دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

Foreign Minister @BBhuttoZardari has arrived in Moscow on an official visit. The FM was received by senior officials of Russian Foreing Ministry, Pakistan’s Ambassador to Russia, Mr. Shafqat Ali Khan @shafqatAmbPak and officials of the Embassy.@mfa_russia @PakinRussia pic.twitter.com/JdELstMw4i
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) January 29, 2023