14 فروری کو گائے کو گلے لگائیں، بھارتی حکومت کی انوکھی اپیل

بھارتی حکومت کا ایک ادارہ لوگوں کو ویلنٹائن ڈے پر ’گائے کو گلے لگانے‘ کی ترغیب دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ادارے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی ایک انوکھی اپیل میں کہا گیا ہے کہ بورڈ رواں ماہ 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانے‘ کا دن منانے کی خواہش رکھتا ہے۔
بھارت میں ملکی ثقافت اور دیہی معیشت میں گائے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اینیمل ویلفیئر بورڈ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 14 فروری کو لوگ گائے کو گلے لگائیں تاکہ لوگوں کو خوشی نصیب ہوسکے۔

I first thought it’s FAKE NEWS, had archived tweets by news channels & verified handles. Turns out it’s true. Animal Welfare board of India wants (appeal) you to celebrate “Cow Hug Day” on Feb 14th Coz it brings “emotional richness” & increase “individual & collective happiness” pic.twitter.com/wPEooNaAMG
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) February 8, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم سے جانتے ہیں کہ گائے بھارتی ثقافت اور دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو ہماری زندگی کو رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
بھارت میں ویلنٹائن ڈے منانا عام ہے لیکن اکثر قدامت پسند اور سخت گیر ہندو تنظیمیں ان مواقع پر ہنگامہ آرائی کرتی ہیں ، ماضی میں مودی بھی اس دن کو منانے کے خلاف کئی بار بیان دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، ہندو مذہب میں گائے ایک مقدس جانور تسلیم کیا جاتا ہے اور اسے ماں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ بھارت میں گائے کو ذبح کرنا بھی گویا گناہ تسلیم کیا جاتا ہے اور اس پر ذبح کرنے والے کو ہی قتل کردیا جاتا ہے۔