وزیراعظم نے سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز میں کرانے کا حکم دے دیا ہے، جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارٹی رہنماؤں اور قانونی مشیروں سے مشاورت کریں گے، جب کہ ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے طویل ترین سماعت کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی فتح ہے: فواد چوہدری
عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔